Monday, October 19, 2020

ٹک ٹاک پاکستان میں بحال ’غیراخلاقی اور فحش مواد کی روک تھام کی یقین دہانی پر پاکستان میں ٹک ٹاک کی مشروط بحالی

 

پاکستانی حکام نے مختصر دورانیے کی ویڈیوز ایپ ٹک ٹاک پر عائد پابندی کو ختم کرتے ہوئے اس ایپ کو ملک میں مشروط طور پر بحال کرنے کا اعلان کیا ہے۔

پاکستان میں مواصلات کے ریگولیٹری ادارے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی  پی ٹی اے کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ٹک ٹاک پر پاکستان میں پابندی کا خاتمہ ایپ انتظامیہ کی جانب سے اس یقین دہانی کے بعد کروایا گیا ہے کہ وہ ایسے اکاؤنٹس کو بلاک کریں گے جس نے ذریعے غیراخلاقی اور فحش مواد شیئر کیا جائے گا۔

پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ ٹک ٹاک انتظامیہ پاکستانی قوانین کے تحت تمام اکاؤنٹس پر نظر رکھے گی۔

یاد رہے کہ نو اکتوبر کو پی ٹی اے نے  غیر اخلاقی مواد  کی شکایات موصول ہونے کے بعد ٹک ٹاک پر پابندی عائد کی تھی۔ پابندی عائد کرتے ہوئے ادارے نے اپنی پریس ریلیز میں کہا تھا کہ  معاشرے کے مختلف طبقات  کی جانب سے اس ایپ پر موجود مواد کے خلاف شکایات کی گئی تھیں۔



Social educational and career forum

Admin

Has laoreet percipitur ad. Vide interesset in mei, no his legimus verterem. Et nostrum imperdiet appellantur usu, mnesarchum referrentur id vim.

0 comments:

Post a Comment